03.06.2020 09:00 AM اہم سرخیاں

آئی سی ایم آر نے کہا ، ملک میں ابھی تک کووڈ 19 کمیونٹی کی سطح پرنہیں پھیلا ہے۔ حکومت کے مطابق 48فیصد سے زیادہ صحتیابی کی شرح اموات دو اعشاریہ آٹھ فیصد کی شرح اموات دنیا کی بہترین شرحوں میں شمار

 حکومت نے کہا، کووڈ 19 وباء  سے پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار،حکومت نے نازک معاملوں میں وائرل مخالف دوا ریمڈیسیور کے استعمال کی دی اجازت

سمندری طوفان نسرگ کےمہاراشٹر کے علی باغ پہنچنے کی امید، طوفان گجرات سے بھی ٹکراۓ گا، تیز بارش اور 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواییں چلنے کی پیشگوئی

دونوں ریاستوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا، این ڈی آر ایف  اور ایس ڈی آر ایف  کی مدد کےلیے بحریہ تیار، ماہی گیروں کوسمندر میں نہ جانے کا مشورہ

انڈین کوسٹ گارڈ نے بہت سے ماہی گیروں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا، یہ سمندر پر اپنی نظر بنا ۓہوۓ ہے اور لوگوں کو بچانے کے لیے پوری طرح تیار۔

وزیراعظم نریندرمودی نے امریکی صدر ڈونل ٹرمپ سے کی بات، ایک ٹویٹ میں جناب مودی نے کہا کہ جی7 کی امریکی صدارت، کووڈ19 سے پید ا عالمی صورتحال اور آپسی دلچسپی کے معاملات پر ہوا تبادلۂ خیال۔

صدر ٹرمپ نے ستمبر میں ہونے والی جی 7 سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے جناب مودی کو دی دعوت، امریکی صدر نے جی 7 کی رکنیت بڑھانے کا کیا ہے مطالبہ

امریکی شہر مینی پولس میں ایک سیاہ فام کی ہلاکت کے خلاف لگاتار آٹھویں دن بھی احتجاج ومظاہرے جاری، بہت سے مقامات پر کرفیو نافذ، حالات پر قابو پانے کے لیے صدر ٹرمپ نے فوج طلب کرنے کا دیا انتباہ

وزیراعظم مودی  اپنے آسٹریلیائی ہم منصب اسکاٹ موریسن سے کریں گے ای سربراہ کانفرنس،بات چیت میں ہند۔بحرالکاہل، کووڈ19 اور دو طرفہ تعلقات پر ہوسکتا ہے تبادلۂ خیال۔

 مہاراشٹر میں پہلی بار کووڈ19 کی شرح نمو میں آئی گراوٹ، یہ شرح ملک کی اوسط شرح چار اعشاریہ سات چار فیصد سے کم