03.06.2020 02:30 PMاہم سرخیاں

ملک  میں کووڈ19 سے شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد ایک لاکھ 302 تک پہنچی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5076 لوگ ہوۓ صحتیاب، صحتیابی کی شرح بھی بڑھ کرہوئی49اعشاریہ چھ دو فیصد۔

دہلی میں کووڈ19 کے 1298نئے معاملے، قومی راجدھانی میں9ہزار 200 سےزیادہ لوگ ہوۓ شفایاب

سمندری طوفان نسرگ کے پیش نظر ممبئی میں دفعہ 144 نافذ،پچھلے 129 برسوں میں پہلی بار آیا شہر میں ایسا طوفان، سمندر میں اٹھ رہی ہیں  اونچی اونچی لہریں، ساحلی سمندر پر رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر بھیجا گیا

این ڈی آر ایف ، ایس ڈی آر ایف  اور ممبئی پولیس کی ٹیمیں مرین ڈرائیو علاقے کی کررہی ہیں نگرانی، لوگوں سے سمندر کے نزدیک نہ جانے کی اپیل، ممبئی کے نشیبی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے سبب پانی بھرا

گجرات کے سورت اور ولساڑھ شہر طوفان کے باعث ہائی الرٹ پر، ریاست کے زیادہ تر حصوں میں بھاری بارش، ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا

مرکز نے مہاراشٹر اور گجرات دونوں کو کرائی تمام امداد کی یقین دہانی، وزیراعظم نے نسرگ طوفان پر تبادلۂ خیال کے لیے وزیر داخلہ امت شاہ  سے کی میٹنگ

جموں وکشمیر کے پلوامہ میں ہندوستانی سیکورٹی فورسز نے جیش محمد کے تین دہشت گردوں کو ایک تصادم کے دوران کیا ہلاک