05.06.2020 09:00 AM اہم سرخیاں

جمعرات کے روز کابل کی ایک مسجد کے اندر کئے گئے حملہ کی داعش نے لی ذمہ داری، حملے میں پیش نماز سمیت دو افراد ہوئے تھے ہلاک اور آٹھ دوسرے زخمی

وزیر اعظم مودی نے کہا، بھارت آسٹریلیا سے تیزی کے ساتھ اپنے رشتے بڑھانے کے لئے پابند عہد ، بھارت ۔آسٹریلیا سر براہ کانفرنس کے دوران جناب مودی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان رشتوں کو اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کی سطح تک لے جایا جا رہا ہے

برازیل میں کووڈ ۔19 سے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزارچار سو تہتر افراد ہلاک،وبا پھیلنے کے بعد سے ملک میں ایک دن میں مرنے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد

جمعرات کو سری لنکا میں کووڈ۔19سے متاثر پائے جانے والے چالیس لوگوں میں سے چھتیس افراد کا تعلق بحریہ سے،ملک میں وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر ہوئی نو سو انتالیس،ان میں سے آٹھ سو اڑتیس کا تعلق بحریہ سے

وزارت خارجہ کے مطابق وندے بھارت مشن کے تحت اب تک ایک لاکھ سات ہزار سے زیادہ بیرون ملک پھنسے ہندوستانی شہریوں کو ملک واپس لایا گیا

نیپال میں کووڈ۔19سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر دس ہوئی۔ ملک میں بیماری سے متاثر ہونے والوں کی اس وقت کل تعداد دو ہزارچھ سو چونتیس

متحدہ عرب امارت نے کہا،باسٹھ ملکوں کو سات سو آٹھ ٹن کی طبی امداد اور سپلائیز مہیا کرائی گئیں

جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک دہشت گرد ہلاک