05.06.2020 02:30 PMاہم سرخیاں

ملک میں کووڈ۔19 سے اب تک ایک لاکھ نو ہزار چار سو باسٹھ لوگ ہوئے صحتیاب،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پانچ ہزار تین سو پچپن افراد ہوئے شفا یاب، ملک میں روزانہ ہونے والی یہ دوسری سب سے بڑی صحتیابی

اس وقت صحتیابی کی شرح اڑتالیس اعشاریہ دو چھ فیصد،جبکہ شرح اموات ابھی بھی صرف دو اعشاریہ آٹھ فیصد، صحت حکام کے مطابق لوگوں کے باہر سے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد میں ہوا اضافہ، کووڈ ۔19 کی ٹسٹنگ بڑھائی گئی

مذہبی مقامات کو دوبارہ کھولنے کے لئے حکومت نے جاری کئے رہنما خطوط،دس سال سے کم اور پینسٹھ سال سے زیادہ عمر والوں کا داخلہ ممنوع،پرساد کی تقسیم پر بھی پابندی، مذہبی مقامات میں داخل ہونے سے پہلے عقیدت مندوں کو اپنے ہاتھ اور پیر دھونے ہوں گے، کسی بھی مورتی یا مقدس شے کو چھونے کی اجازت نہیں،ہمہ وقت ماسک پہننا لازمی،بار بار ہاتھوں کو بھی سینیٹائز کرنا ضروری

ریستورانوں کے لئے بھی صرف ایک بار استعمال ہونے والا ہی کھانا بنانا ضروری،کرسی اور میزوں کو بھی کرنا ہوگا سینیٹائز، دس سال سے کم عمر کے بچوں اور بزرگ لوگوں کو ریستوراں نہ جانے کا مشورہ

کرناٹک اور جھارکھنڈ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کرناٹک میں ہمپی میں ریخترپیمانے پر زلزلے کی شدت چار جبکہ جھارکھنڈ کے جمشید پور میں شدت چار اعشاریہ سات ، دونوں ریاستوں سے کسی جانی یا مالی نقصان کی خبر نہیں

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان مفاہمت نامہ کے سات دستاویزوں پر ہوئے دستخط،ان میں لاجسٹک سپورٹ کے لئے فوجی اڈوں تک رسائی کا معاہدہ بھی شامل

بھارت نے اسلام آباد میں ہندوستانی سفارتکار کو حراساں کئے جانے کے خلاف سخت احتجاج شروع کیا،سفارتکار کا پاکستانی خفیہ سروس کے لوگ کر رہے تھے پیچھا