29.06.2020 02:30 PM اہم سرخیاں

ملک میں کووڈ-19 کے اب تک تین لاکھ 21 ہزار 723 مریض ہوئے شفایاب، شفایابی کی شرح اس وقت 59فیصد

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایک لاکھ 70 ہزار 560 لوگوں کی ہوئی کورونا وائرس کی جانچ

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ کووڈ-19 کے علاج کیلئے کی جارہی کوششوں کے مثبت نتائج آرہے ہیں سامنے، مریضوں کیلئے بستروں کی دستیابی میں ہوا اضافہ

جناب امت شاہ نے کہا کہ دہلی میں وائرس کی جانچ میں ہوا اضافہ، کانٹینمنٹ زونوں میں میپنگ بھی کرائی جارہی ہے

حکومت نے بہار میں دریائے گنگا پر ایک بڑے پل کی تعمیر کیلئے ٹینڈر کیا منسوخ، چار ٹھیکیداروں میں سے دو کا تعلق چین سے

نیپال میں کے پی شرما اولی حکومت کو داخلی بحران کا سامنا، جناب اولی کی طرز حکومت کو لیکر سابق وزیر اعظم پرچنڈ اور اولی کے درمیان اختلافات

پاکستان میں کراچی اسٹاک ایکسچینج پر مبینہ طور پربلوچ لبریشن آرمی کا حملہ، چار حملہ آور ہلاک، بہت سے شہریوں کے بھی مارے جانے کی خبر