30.06.2020 02:30 PM اہم سرخیاں

وزیراعظم نریندرمودی نے آج ریڈیو اور دوردرشن پر قوم سے کیاخطاب، کہا وقت پر کئے گئے لاک ڈاؤن اور مناسب اقدامات سے لاکھوں لوگوں کو بچایا جاسکا، دنیا کے دوسرے ملکوں کے مقابلے بھارت کی صورتحال بہتر، کہا، ان لاک-ایک کے دوران لوگوں نے برتی کوتاہی جو باعث تشویش ہے۔ اب جبکہ ہم ان لاک-دو میں داخل ہورہے ہیں ہمیں لاک ڈاؤن جیسی احتیاط برتنے کی ضرورت، کہا ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کوئی بھی شہری بھوکا نہ رہے۔

جناب مودی نے پردھان منتری غریب کلیان اَن  یوجنا کی نومبر تک کی توسیع کا کیا اعلان ، کہا 80 کروڑ شہریوں کو پانچ کلو چاول یا گیہو ںمفت ملے گا۔ اس اسکیم کا خرچ حکومت برداشت کرے گی۔

ملک میں کووڈ-19 بیماری سے اب تک تین لاکھ 34 ہزار 822 مریض ہوچکے ہیں شفایاب

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں دو لاکھ دس ہزار 292 لوگوں کی ہوئی کووڈ-19 کی جانچ

جموں وکشمیر کے اننت ناگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو دہشت گرد ہلاک

پاکستان نے بارہ مولہ ضلع کے نوگام سیکٹر میں ایک بار پھر کی جنگ بندی کی خلاف ورزی

ان لاک –دو کل سے ہوگا شروع، دس بجے رات سے لے کر پانچ بجے صبح تک جاری رہے گا کرفیو

صحت کی عالمی تنظیم کورونا وائرس کی پیدائش اور اس کے پھیلاؤ کی تفتیش کیلئے چین بھیجے گی ایک ٹیم