31.07.2020 02:30 PM

وزیر اعظم نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم پراوند جگناتھ نے بھارت کی امداد سے بنی ماریشس کی سپریم کورٹ کی عمارت کا کیا افتتاح

وزیراعظم مودی نے کہا کہ بھارت اور ماریشس کے درمیان ہے خصوصی دوستی، سپریم کورٹ کی نئی عمارت ہماری دوستی کی ہے اہم نشانی

ملک میں کووڈ19کے اب تک دس لاکھ 57ہزار 805مریض ہوچکے ہیں شفایاب، شفایابی کی شرح 64اعشاریہ پانچ چار فیصد

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران چھ لاکھ 42ہزار 588لوگوں کی ہوئی کورونا وائرس کی جانچ

وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور نوجوانوں کو روزگار مہیا کرانے کیلئے زرعی شعبہ کی نئی کمپنیوں کی کرے گی حوصلہ افزائی

پشاور کی ایک عدالت  میں اہانت اسلام کے ایک ملزم کو کیا گیا ہلاک

بی سی سی آئی کی آئی پی ایل گورننگ کونسل کی اس سال آئی پی ایل کے پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لیے اتوار کو ہوگی میٹنگ