01.08.2020 02:30 PM

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر جمہوریہ مملکت نے کہا عید الاضحی قربانی اور فلاح کے جذبے کی علامت ہے۔ یہ ہم سب کی بہتری کے لئے ایک دوسرے کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی عید الاضحی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا عید الاضحٰی ہمیں ایک منصفانہ ، مساوات اور جامع معاشرہ بنانے کی تعلیم دیتا ہے ۔ جناب مودی نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو بھی عید الاضحی کی مبارکباد دی

عید الاضحٰی کا مقدس تہوار پورے ملک میں منایا جارہا ہے۔ وبائی امراض کی وجہ سے مساجد میں نے معاشرتی دوری کے لئے وسیع اور سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور نمازیوں سے حفظان صحت کے پروٹوکول پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے

میں ہندوستان میں اب تک دس لاکھ94ہزار 374 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36ہزار 569 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ دہلی میں صحتیابی کی شرح 89 اعشاریہ ایک آٹھ فیصد ہے

کووڈ 19 کے لیے سبب گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر سے پانچ لاکھ پچیس ہزار 689 ٹیسٹ کئے گئے۔ آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں سب سے زیادہ تعداد میں ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں۔ ملک ہندوستان میں اموات کی شرح کم ہوکر 2اعشاریہ  ایک پانچ فیصد رہ گئی ہے

آج سے ان لاک 3 نافذ العمل ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں نائٹ کرفیو جاری رہے گا۔ ایک جگہ کئی افراد کے جمع ہونے ، تعلیمی اداروں کی معطلی ، میٹرو اور بین الاقوامی پروازوں پر پابندی 31 اگست تک برقرار رہے گی

پاکستان نے جموں و کشمیر کے راجوری سیکٹر میں کنٹرول لائن کے قریب جنگ بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی ہے۔ سرحد پار فائرنگ کے سبب ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔ بھارت نے پاکستانی فائرنگ کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ مشرقی لداخ میں چین کی حالیہ جارحیت اور بھوٹان میں بیجنگ کے علاقائی دعوے اس کے ارادوں کا مظہر ہیں

چین نے وبائی امراض کی وجہ سے ہانگ کانگ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے ہیں۔ چین کے قومی سلامتی کے قوانین پر خود خودمختار خطے میں مظاہرے جاری ہیں