06.07.2020 02:30 PM

ملک میں کووڈ۔ 19 کے اب تک 13 لاکھ 28 ہزار 336 مریض ہوچکے ہیں شفایاب، شفایابی کی شرح اس وقت 67 اعشاریہ چھ دو فیصد

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چھ لاکھ 64 ہزار 949 لوگوں کی ہوئی کورونا کی جانچ

سابق مرکزی وزیر منوج سنہا جموں و کشمیر کے نئے لیفٹننٹ گورنر مقرر

وزیراعظم نریندر مودی نے احمد آباد جنرل اسپتال میں لگی آگ میں کووڈ۔ 19 کے آٹھ مریضوں کی ہلاکت پر کیا دکھ کا اظہار، گجرات کےوزیراعلی روپانی سے صورتحال پر کی بات

ممبئی میں موسلا دھار بارش کے باعث بہت سی عمارتیں ہوئیں منہدم، ریاستی حکومت نے لوگوں سے اپنے اپنے گھروں کے اندر ہی رہنے کی اپیل کی

محکمۂ موسمیات نے جاری کیا ریڈ الرٹ، گجرات، مہاراشٹر، کرناٹک اور کیرل میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بھاری بارش کی امید

ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ میں ریپو اور ریورس ریٹ میں نہیں کی گئی کوئی تبدیلی

بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی میٹنگ میں چین کی مسئلہ کشمیر اٹھانے کی کوشش کو بنایا ناکام، نئی دہلی نے بیجنگ سے کہا کہ وہ ہندوستان کے داخلی معاملات میں مدخلت کرنا بند کرے

بیروت میں ہوئے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوئی 135، حکومت نے لاپرواہی برتنے کے لئے پورٹ اتھارٹی کے تمام اہلکاروں کو گھر میں بند رہنے کی سزا دی