09.08.2020 02:00 PM

وزیراعظم نریندرمودی نے ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ کے تحت مالی امداد کی سہولت کی شروعات کی۔ یہ فنڈ زراعتی شعبہ میں بنیادی ڈھانچہ کے پروجیکٹوں کی کرے گا مدد
وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک سو ایک مصنوعات کی درآمدگی پر روک کا کیا اعلان
بہار، آسام، کرناٹک اور کیرل میں سیلاب کا قہر جاری، مقامی انتظامیہ متاثرہ لوگوں کو پہنچا رہی ہے راحت
آج ملک میں ’بھارت چھوڑو‘ کی  77  ویں سالگرہ منائی جارہی ہے
آندھراپردیش میں وجے واڑہ کے ایک کووڈ کے اسپتال میں آگ لگنے سے دس مریض ہلاک، وزیراعلیٰ نے دیئے حادثہ کی جانچ کے احکامات
ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سات لاکھ 19ہزار 364لوگوں کی ہوئی کورونا وائرس کی جانچ
امریکہ کے وزیر دفاع نے کہا کہ اس سال نومبر تک افغانستان سے پانچ ہزار امریکی فوجی ہوجائیں گے واپس