15.09.2020 02:30 PM

سرخیاں

وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بہار میں سات شہری بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کا آغاز کیا

 بہار میں الیکشن کمیشن کی دو رکنی ٹیم کی آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے جائزہ میٹنگ

کورونا کے مریضوں میں شفا یابی کی شرح بڑھ کر اٹھہتر اعشاریہ دو آٹھ فیصد ہو گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں انیاسی ہزار دو سو بانوے مریض ہوئے صحت یاب

راجیہ سبھا میں ہوائی جہاز ترمیمی بل 2020غور و خوض اور منظورکرانے کے لئے زیر بحث

ہری ونش پھر راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئر مین منتخب

دہشت گردی کی مالی اعانت سے متعلق پاکستان کی کارروائی کا جائزہ لینے کے لئے ایشیا پیسیفک گروپ آف فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے دو روزہ ورچوئل اجلاس کا آغاز

شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ پوری نے راجیہ سبھا کو مطلع کیا کہ مئی 2020 سے وندے بھارت کی پروازوں کے ذریعہ 16 لاکھ ہندوستانیوں کو وطن واپس لایا گیا

بھارت میں  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کووڈ 19 کے  10،72،845  ٹیسٹ کئے گئے